بھکر:جہان خان چک نمبر 33 کے 24 سالہ نوجوان کی نعش لنک مائنر سے برآمد ۔ریسکیو ذرائع
02 مارچ کو کال موصول ہوئی کہ ساجد اقبال ولد ظفر اقبال عمر 24 سال نامی شخص چک نمبر 33 /TDa چاہ لاکھا کھوہ خانسر روڈ کا رہائشی تھا. 28 َ02َ-2023 کو اس کو اغوا کیا گیا ۔ دوران تفتیش پولیس کو کچھ معلومات ملی تھی کہ مغوی کو نہر میں پھینکا گیا تھا. ریسکیو ٹیمRSO صاحب کی نگرانی میں موقع پر آن لوکیشن ہوئی تھی اور وہاں موجود پولیس اور مقامی لوگوں سے جب معلومات اکٹھی کیں تو وہاں drowning case کا کوئی عینی شاہد نہ پایا گیا اور پولیس نے سرچ آپریشن کرنے سے روک دیا تھا کہا تھا اگر دوبارہ ریسکیو کی ضرورت ہو گی تو آگاہ کر دیا جاۓ گا. لیکن آج مورخہ 09-03-2023 کو ڈیڈ باڈی لنک نالہ سے ملی ہے ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر ڈیڈباڈی کو باہر نکال کر تابوت میں بند کر پولیس کے حوالے کر دیا ہے اب ریسکیو ٹیم واپس آ رہی ہے. پولیس موقع پر موجود ہے ریسکیو ذرائع