کپڑے فروخت کرنےوالی خاتون کے ساتھ گن
پواٸنٹ پرگینگ ریپ مقدمہ درج
بھکر:چک نمبر49 ٹی ڈی کی رہاٸشی خاتون (الف) چاہ چنجڑی ڈگرشادہ میں کپڑے فروخت کرنےکی غرض سے ایک مکان میں داخل ہوٸی توملزمان فقیرمحمدوغیرہ تین افراد نے دبوچ لیا خاتون کی درخواست پر تھانہ سراٸےمہاجرپولیس نےملزمان کے خلاف مقدمہ درج
کرکےتلاش شروع کردی ہے
بھکر ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان نے دورہ منکیرہ کے موقع پر
نمبرداروں سے ملاقات میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں جاری زیرو ویسٹ پروگرام کو یوسی لیول پر کامیابی سے ہم کنار کرنے کیلئے نمبردار متحرک انداز میں اپنی سونپی گئی ذمہ داریوں کو سرانجام دیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ گاؤں کی سطح پر کسانوں کو خوشحال بنانے محکمہ لائیو سٹاک کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے بھی بھرپور کردار ادا کریں اور لائیو سٹاک بیٹھک کو کامیاب اور بامقصد بنائیں تاکہ کسانوں کو معاشی طور خوشحالی بنایا جاسکے ۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر منکیرہ شاہد بشیر ڈار بھی موجود تھے ۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان کی قیادت میں ہفتہ زیرو ویسٹ کے حوالہ سے ایک آگاہی واک بھی کی گئی
بھکر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ولید بیگ نے
گورنمنٹ گرلز ہائی سکول منڈی ٹاؤن میں پودا لگایا۔اس موقع پر سکول کی سنئیر ہیڈ مسٹریس مسز نگہت جمیل بھی موجود تھیں۔شجرکاری میں سکول کی طالبات نے بھی حصہ لیا اور شجرکاری کی ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ولید بیگ نے طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سکول میں کی جانے والی خوبصورت شجرکاری کی طرح اپنے گھروں میں بھی زیادہ سے زیادہ شجرکاری کریں تاکہ بدلتے ہوئے موسمی حالات کی شدت سے پاکستان کو محفوظ تر بنایا جاسکے۔قبل ازیں سکول کی ننھی طالبات کی طرف سے پی ٹی شو بھی پیش کیا گیا
گورنمنٹ گریجوایٹ کالج بھکرکااعزاز
ایم اے اسلامیات میں دو سگی بہنوں طاہرہ پروین نے800 اور عائشہ صدیقہ نے 796 نمبر حاصل کر کے شاندار کامیابی اپنے نام کر لی۔